سندھ ہائیکورٹ سے توہین عدالت کی فرد جرم کے خلاف اپیل آئی جی سندھ نے واپس لے لی،سپریم کورٹ نے خارج کر دی

جمعرات 26 نومبر 2015 14:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف آئی جی سندھ کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے جبکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ کیس تو ابتدائی مراحل میں ہے کوئی آبزرویشن دی تو کیس متاثر ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جب کارروائی شروع ہوئی تو آئی جی سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ پولیس افسران کو فرد جرم عائد کرنے سے پہلے شوکاز نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا، پولیس افسران نے غیر مشروط معافی نامے بھی جمع کرائے،مگر سندھ ہائیکورٹ نے معافی کی اپیل مسترد کردی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس تو ابتدائی مراحل میں ہے کوئی آبزرویشن دی تو کیس متاثر ہوسکتا ہے، تاہم فاروق نائیک نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل آئی جی یہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں اس پر عدالت نے اپیل واپس لیے جانے پر درخواست خارج کردی ۔