کراچی : ڈاکٹر عاصم حیسن کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت پہنچا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 14:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچا دیا گیا . تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم حسین کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا .

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین پر گذشتہ روز ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس کا متن تھا کہ عاصم حسین دہشت گردوں کی مالی معاونت اور طبی امداد کا بھی الزام ہے، ڈاکٹر عاصم حیسن کو 26 اگست کو ہائی ایجوکیشن کے دفتر سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے متعلق اجلاس میں شریک تھے.

ڈاکٹر عاصم حسین کو انسدادٍ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیے جانے کا امکان ہے. دوسری جانب سکیورٹی کو سخت کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو عدالت کے باہر تعین کیا گیا ہے. واضھ رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ہیں.

متعلقہ عنوان :