دادو کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی ‘کراچی میں احتجاج کے بعد واپس جانے الے دو اساتذہ جاں بحق

جمعرات 26 نومبر 2015 13:56

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) دادو کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں کراچی میں احتجا ج کے بعد واپس جانے والے دو اساتذہ جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ خیرپور ناتھن شاہ بائی پاس پرتیز رفتاری کے باعث پیش آیا ‘مسافر بس الٹنے سے ایک شخص نذیر احمد مستوئی جاں بحق اور7دیگر اساتذہ زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو علاج کیلئے خیرپور ناتھن شاہ کے ہسپتال منتقل کردیاگیا ‘اساتذہ گزشتہ روز کراچی ہونیوالے احتجاج میں شرکت بعد واپس جارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :