ملتان ‘ پولیو ویکسین کے قطرے پلوانے سے انکار کرنے پر سترہ والدین گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 26 نومبر 2015 13:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) ملتان میں پولیو ویکسین کے قطرے پلوانے سے انکار کرنے پر سترہ والدین گرفتار کرلیا گیا جبکہ انکاری والدین کو منانے کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے والے دو ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو منانے کیلئے محکمہ صحت کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ای ڈی او ہیلتھ ملتان نے دو ڈپٹی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر حبیب کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری جواب طلب کرلیا۔

حالیہ پولیو مہم میں تیس سے زائد والدین پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہوئے جس پر حکومت نے سخت نوٹس لیا اور جلال پور کے علاقہ سے سترہ والدین کو گرفتار کر لیا ‘دیوان کے باغ کے رہائشی محمد عمران کے خلاف محکمہ صحت کی جانب سے متعلقہ تھانے میں شکایت درج کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :