ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ‘قمر زمان کائرہ

جمعرات 26 نومبر 2015 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ایک انٹرویومیں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف مقدمہ کوئی نئی بات نہیں ہے ‘ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف الزامات کو نیا رنگ دیا گیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم کی مدد کی ہو لیکن اگر انہوں نے ایسا کیا ہے تو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کوئی دہشتگرد جماعت نہیں ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی کیساتھ تھے تو دہشت گرد بھی تھے لیکن آج ذوالفقار مرزا ڈارلنگ آف میڈیا ہے اور ان کیخلاف کوئی مقدمہ بھی نہیں ہے۔