Live Updates

تحریک انصاف کا این اے 122 کا ضمنی انتخاب پھر چیلنج کرنے کا فیصلہ

جمعرات 26 نومبر 2015 13:51

تحریک انصاف کا این اے 122 کا ضمنی انتخاب پھر چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر این اے 122 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حلقے کے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق 800 صفحات پر مشتمل مواد اکٹھا کرلیا ہے جسے اس کی قانونی ٹیم نے بھی انتخاب کالعدم قرار دلوانے کے لیے کافی ہونے کی یقین دہانی کرادی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی حلقے سے شکست کھانے والے علیم خان کو ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد علیم خان آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن اسلام آباد میں انتخاب کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کریں گے۔ تحریک انصاف کیرہنما علیم خان کا اس حوالے سے کہنا ہیکہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی گئی جسے ثابت کرکے ایاز صادق کو ایک بار پھر گھر بھیجیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :