پشاور ‘ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا

جمعرات 26 نومبر 2015 13:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) پشاور بڈھ بیر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاورمیں بڈھ بیر کے علاقے میں پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر گاڑیوں کی تلاشی کا عمل شروع کیا ‘ گاڑیوں کی تلاشی کے دوران پولیس نے درہ آدم خیل سے آنے والی ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی آپریشنزمیاں سعید کے مطابق بر آمد کیے جانے والے اسلحے میں 4 ایس ایم جی، 30 عدد پستول ،4 رائفل اور 33 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں، گرفتارملزم سے بھی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :