پاکستان کی خوراک کی مصنوعات میں ترقی اور خوراک کے بارے میں متعارف مختلف مصنوعات کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی ؛ قونصل جنرل فرانس پائیر فورنیر

جمعرات 26 نومبر 2015 13:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے فرانس کے قونصل جنرل پائیرفورنیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں فوڈ مصنوعات میں جو ترقی کی ہے اور خوراک کے بارے میں جو مختلف مصنوعات کا تعارف کرایا گیا ہے اس کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی اب یورپی ممالک میں بھی پاکستان کا تیار کردہ پنیر اور خاص کر زرعی یونیورسٹی کا پنیر یورپ میں پسند کیا جاتا ہے بلکہ فرانس میں اس کی لاگت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

قونصل جنرل نے آن لائن کو بتایا کہ انہیں اور ان کے مشن کے اراکین کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ربیعہ فیسٹیول میں شرکت کر کے نہ صرف خوشی ہوئی ہے بلکہ یہاں کے رنگا رنگ پروگرام جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء اور طالبات نے جو ورائٹی شو کئے ہیں اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا قلعہ قمع کرنے کے لئے حکومت اور مسلح افواج نے جو کارکردگی دکھائی ہے اس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں اب تو یورپی ممالک کو ان دہشت گردوں سے خوف ہے جبکہ ہمارے نزدیک پاکستان ان دہشت گردوں کو کچلنے جو کوشش کر رہا تھا اس میں اسے کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ہر شعبہ میں ترقی کرے اور اس سلسلہ مین یورپی ممالک خاص کر فرانس مختلف شعبہ میں پاکستان کی بھرپور امداد کر رہا ہے۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرار احمد خان اور ڈین فکلیٹی فوڈ ڈاکٹر مسعود صادق بٹ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :