شیوسینا نے عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ روپے انعام مقرر کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 13:42

شیوسینا نے عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ روپے انعام مقرر کردیا

لدھیانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا مسلم دشمنی میںآ خری حد تک پہنچ گئی‘ بالی ووڈ سٹار عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ روپے انعام رکھ دیا۔ ان دنوں عامر خان فلم دنگل کی شوٹنگ کے لئے لدھیانہ کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں اس دوران ان کی جان کے درپے شیو سینا کے رہنماؤں نے عامر خان کو تھپڑ مارنے کا ایک لاکھ روپے انعام رکھ دیا۔

شیو سینا رہنماؤں کی طرف سے ہوٹل کے ملازمین کو کہا گیا ہے کہ عامر خان کو تھپڑ مارو اور ایک لاکھ روپے کا انعام حاصل کرو۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ اعلان لدھیانہ میں ہوٹل ایم بی ڈے ریڈیسن بلیو کے باہر شیو سینا کے احتجاج کے دوران کیا گیا، جہاں عامر خان ٹھہرے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

احتجاج کے دوران شیو سینا کے کارکنوں نے مبینہ طور پر اداکار کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی اور ان کی تصاویر جلائیں۔

شیو سینا پنجاب کے چیئرمین راجیو ٹنڈن نے دعویٰ کیا، "جو بھی شخص عامر خان کو تھپڑ مارے گا، اسے ہر تھپڑ کے انعام میں ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ٹنڈن کا کہنا تھا کہ ہم ہوٹل کے مینیجر، ملازمین اور عامر خان کی فلم کی ٹیم کو بھی یہ موقع دے رہے ہیں کہ وہ عامر خان کو تھپڑ ماریں اور ہم سے ایک لاکھ روپے حاصل کریں، کوئی بھی باہمت اور محب الوطن شخص جو لدھیانہ میں عامر خان کو تھپڑ مارے گا، اسے ہماری جانب سے ہر تھپڑ پر ایک لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :