وزیراعلیٰ سے کورکمانڈر لاہور کی ملاقات:قوم کو افواج کی قربانیوں پر فخر ہے:شہبازشریف

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ شہبازشریف اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کے درمیان ملاقات میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک افواج کے پیشہ ورانہ امور اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاکی جنگ ہے، پوری قوم کو شہدا کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔

وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاکی جنگ ہے، پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔

متعلقہ عنوان :