سپر یم کورٹ سمیت ہر ادارہ حکمرانوں کی ”خراب طرز “حکمرانی کی نشاندہی کر رہا ہے‘ حکمران نندی پور کر پشن سیکنڈل پر”پردہ “ڈالنے کیلئے اربوں کی تشہیری مہم چلا کر قومی خزانہ کو ”ٹیکہ “لگا رہے ہیں‘ مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ‘تجر بہ کی بنیاد ملکی تقدیر بدلنے کی بات کر نیوالے حکمران بتائے پاکستان سٹیل ملز کا خسارہ159ارب سے زائد کیسے ہوتا جا رہا ہے ‘حکمرانوں نے اپنے ناکام منصوبوں کیلئے پوری قوم کو قر ضوں میں جھکڑ دیا ہے ‘ملک میں عوامی مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو تا جارہا ہے ‘تحر یک انصاف پاکستان میں انصاف کی فراہمی اور لوگوں کو انکے حقوق دلانے کیلئے جد وجہد کر رہی ہے جس میں کا میابی تحر یک انصاف کی ہوگی

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کاپارٹی اجلاس سے خطاب

جمعرات 26 نومبر 2015 13:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران نندی پور کر پشن سیکنڈل پر”پردہ “ڈالنے کیلئے قومی خزانہ سے اربوں کی تشہیری مہم چلا کر قومی خزانہ کو ”ٹیکہ “لگا رہے ہیں‘ سپر یم کورٹ سمیت ہر ادارہ حکمرانوں کی ”خراب طرز “حکمرانی کی نشاندہی کر رہا ہے مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ‘تجر بہ کی بنیاد ملکی تقدیر بدلنے کی بات کر نیوالے حکمران بتائے پاکستان سٹیل ملز کا خسارہ159ارب سے زائد کیسے ہوتا جا رہا ہے ‘حکمرانوں نے اپنے ناکام منصوبوں کیلئے پوری قوم کو قر ضوں میں جھکڑ دیا ہے ‘ملک میں عوامی مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو تا جارہا ہے ‘تحر یک انصاف پاکستان میں انصاف کی فراہمی اور لوگوں کو انکے حقوق دلانے کیلئے جد وجہد کر رہی ہے جس میں کا میابی تحر یک انصاف کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ کے ہمراہ بلدیاتی انتخابات کے تیسر ے مر حلے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جب پاکستان کا ہر ادارہ اور اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں اورعوام حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی نشاندہی کر رہے ہیں تو حکمران بتائے وہ کس کو بے وقوف بنانے کیلئے گورننس کی باتیں کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھر اپوزیشن کا کر دار ادا کر رہی ہے اور جہاں بھی حکمران لوٹ مار اور عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کر یں گے تحر یک انصاف وہاں کسی صورت خاموش نہیں رہیگی بلکہ اسکے خلاف بھر پور آواز بلند کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تقدیر بدلنے کا دعویٰ کر نیوالوں حکمرانوں کی ساری توجہ اپنااقتدار بچانے اور سیاسی مشہوری پر مر کوز ہے جسکی سزا پاکستان کے غر یب عوام کو مل رہی ہے اور حکمرانوں نے ملک کو قر ضوں سے نجات دلانے کی بجائے اسکو مزید مقر وض کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران پاکستان کی آنیوالی نسلوں کو قر ضے ‘ڈاکے ‘فاقے ‘کر پشن اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل دیاکر جانے کی پا لیسی پر گامزن ہیں ۔

متعلقہ عنوان :