اسلام آباد بلدیاتی الیکشن،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا اعلان

جمعرات 26 نومبر 2015 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) اسلام آباد میں 30نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے پولنگ کے روز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزاوٴں کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق پولنگ میں رکاوٹ، پولنگ اسٹیشن پر قبضہ یا پولنگ رکوانے پر 3 سال قید، 1 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آر او اور ڈی آر او موقع پر ہی سزا دینے کے مجاز ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے قریب لاوٴڈ اسپیکر کے استعمال، شور شرابے اور بدنظمی پر 3ماہ قید، 2 ہزار روپے جرمانہ ہو گاجبکہ رشوت دے کر ووٹ کیلئے مائل کرنا یا جعلی ووٹ ڈالنے پر 3 سال قید اور 5 ہزار روپے تک جرمانہ، بیلٹ پیپر خراب کرنییا بیلٹ باکس کی سیل توڑنے پر 6ماہ قید اور 2ہزار روپے تک جرمانہ کیاجائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ عملہ راز داری برقرار نہ رکھے گا تو اسے 6ماہ قید اور 2ہزار روپے جرمانہ، سرکاری ملازم کی جانب سے انتخابات جیتنے میں مدد پر 2برس قید اور 2ہزار جرمانہ ہوگا جبکہ آر او، ڈی آر او سمیت پولنگ عملے کی ڈیوٹی سے غفلت پر 2 سال تک قیدہوسکتی ۔