سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف آئی جی سندھ کی درخواست خارج کردی

جمعرات 26 نومبر 2015 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف آئی جی سندھ کی درخواست خارج کردی، آئی جی سندھ کی درخواست اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ پولیس افسران کو فرد جرم عائد کرنے سے پہلے شوکاز نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا، پولیس افسران نے غیر مشروط معافی نامے بھی جمع کرائے مگر سندھ ہائیکورٹ نے معافی کی اپیل مسترد کردی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس تو ابتدائی مراحل میں ہے کوئی آبزرویشن دی تو کیس متاثر ہوسکتا ہے، اپیل واپس لیے جانے پر آئی جی سندھ کی درخواست خارج کردی گئی۔