وفاقی وزیر اطلاعات ڈپٹی سپیکر کی صنف بھول گئے‘ صاحب کی جگہ صاحبہ کہہ دیا‘ ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

جمعرات 26 نومبر 2015 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ڈپٹی سپیکر کی صنف بھول گئے‘ قومی اسمبلی میں ان کو صاحب کی جگہ صاحبہ کہہ دیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی کو سوال کا جواب دیتے وقت سینٹر صاحبہ کہا جس پر ایوان میں ماحول خوشگوار ہوگیا ۔

ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا وزیر سینٹ کارروائی میں زیادہ جاتے ہیں اور خود بھی سینیٹر ہیں۔ پرویز رشید بار بار ڈپٹی سپیکر کو چیئرمین کہہ کر مخاطب کررہے تھے جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ میں ایکٹنگ سپیکر ہوں چیئرمین نہیں تو پرویز رشید نے بڑے مزے میں ایکٹنگ سپیکر صاحبہ کہہ دیا جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔

متعلقہ عنوان :