لاہور،خواتین کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش نوجوانوں نے ویٹر کو قتل کر دیا

نوجوان ہوٹل میں خواتین سے بدتمیزی کر رہے تھے ، ویٹر و نے منع کیا تو فائرنگ کر دی

جمعرات 26 نومبر 2015 13:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) لاہور کے علاقے گلبرگ کے ریسٹورنٹ میں خواتین کو چھیڑنے سے منع کرنے پر نامعلوم افراد نے ویٹر کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

گلبرگ تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر لبرٹی مارکیٹ قریب ریسٹورنٹ پر تین افراد ساتھ ٹیبل پر بیٹھی ہوئی فیملی کی خواتین سے غلط جملہ بازی کر رہے تھے کہ ویٹر وقاص عرف سفیر نے منع کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ 21 سالہ وقاص ان کے پاس ویٹر کا کام کرتا تھا جس کی ملزمان سے قریب بیٹھی فیملی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر تکرار ہوئی تو انہوں نے فائرنگ کی اور کارمیں سوار ہوکر فرارہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دی۔

متعلقہ عنوان :