راولپنڈی ، اڈیالہ روڈ پر نامعلوم ملزمان نے 45سالہ شخص کو بیس بال کے بیٹ سے مار مار کر قتل کردیا

جمعرات 26 نومبر 2015 13:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر صبح سویرے چار نامعلوم ملزمان نے 45سالہ شخص کو بیس بال کے بیٹ سے مار مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اڈیالہ روڈ پر صبح سویرے چار نامعلوم افراد نے ایک پنتالیس سالہ شخص کو بیس بال کے بیٹ سے مار مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اڈیالہ روڈ پر گلشن آباد چوک کا رہائشی تھا۔ پنتالیس سالہ شخص کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :