پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے گوداموں‌میں‌پڑے اسکینرز استعمال کرنا شروع کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 13:12

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : خیبر پختونخواہ حکومت نے گوداموں میں پڑے اسکینرز کا استعمال شروع کر دیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریمورٹ اسکینرز چھ ماہ سے گوداموں میں پڑے تھے ، ان اسکینرز کی مالیت کروڑوں روپے ہیں جنہیں خیبر پختونخواہ حکومت نے گوداموں سے نکال کر سڑکوں پر لگا دیا ہے. کے پی کے حکومت کو اسکینر وفاقی حکومت نے فراہم کیے تھے . ابتدائی طور پر مجموعی طور پر دو اسکینرز کوہاٹ روڈ اور جمرود روڈ پر لگائے گئے ہیں ، جن کے ذریعے بارودی مواد کو ڈیٹکٹ کیا جاسکے گا .

متعلقہ عنوان :