اے لڑکیوں‌کی خصلت والے تو نے مجھے برباد کر دیا، ریحام خان کا ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 12:11

اے لڑکیوں‌کی خصلت والے تو نے مجھے برباد کر دیا، ریحام خان کا ٹویٹ

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خا ن سے علیحدگی کے بعد ریحام خان لندن ہی میں مقیم ہیں. عمران خان سے علیحدگی سے متعلق انہوں نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دئے اور ایک برطانوی اخبارمیں کالم بھی لکھا جس کے ساتھ وہ وقتاً فوقتاً مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہی ہیں.

(جاری ہے)

ریحام خان نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا ہے جس نے کئی نئے سوالات کھڑے کر دئے ہیں. پشتو زبان میں ریحام خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا جس کا اُردو ترجمہ کچھ یوں تھا کہ: میں نےتو تجھے ٹوپی سرپر دھرے ایک معززمرد سمجھالیکن اے لڑکیوں کے خصلت والے تو نےتومجھے برباد کردیا.