ہٹیاں بالاکی ہر دلعزیز شخصیت حاجی پرویز عباسی اچانک ہارٹ اٹیک ہونے سے وفات پاگئے

جمعرات 26 نومبر 2015 12:06

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء)مسلم لیگ (ن)کے راہنماء ڈاکٹرمصطفے بشیر کے چچا اور ہر دلعزیز شخصیت حاجی پرویز عباسی اچانک ہارٹ اٹیک ہونے سے وفات پاگئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بناؤ (لانگلہ)میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی،وکلاء میڈیا نمائندگان،عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ان کی وفات پر قائد حزاب اختلاف راجہ فاروق حیدرخان،شاہ غلام قادر،طارق فارق،چوہدری رشید،بیرسٹرافتخار گیانی،سید جواد گیلانی ،چوہدری شہزاد،دیوان علی خان چغتائی،سید عجائب ہمدانی،فرید خان،سید عدنان کاظمی،اسرار ہمدانی،انتصار گیلانی،سردار وقار ہدایت ودیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔