کراچی : پیپلز پارٹی کا دبئی میں اجلاس ، سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا فیصلہ کر لیا گیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 12:02
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ اور فریال تالپور سمیت دیگر اہم رہنماؤں کا اجلاس دبئی میں طلب کر رکھا تھا . دبئی میں پیپلز پارٹی کے ہونے والے اجلاس میں سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق ناصر شاہ کو محکمہ خوراک کا قملدان، جام خان شورو کو محکمہ بلدیات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
مولا بخش چانڈیو کو مشیر اطلاعات بنانے اور نثار کھوڑو سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے . نثار کھوڑو محض ایجوکیشن فار لٹریسی کے وزیر ہوں گے ، دبئی اجلاس میں مکیش کُمارچاولہ کو اقلیتی امور کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ صوبائی وزیر منظور وسان سے بھی محکمہ خوراک کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ 5 دسمبر کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ ہو گی جس سے قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کابینہ میں کی گئی ردو بدل قابلٍ غور ہے. سندھ کابینہ میں تبدیلی کا اصولی فیصلہ دبئی اجلاس میں کیا گیا جبکہ تبدیلیوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی وطن واپسی پر جاری کیا جائے گا.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.