پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعرات 26 نومبر 2015 11:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب میں سمگل کئے جانے والے ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی۔ ایس ایس پی آپریشنز میاں سعید کے مطابق پکڑے جانے والے ہتھیارں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی سے 30ہزار سے زائدکارتوس برآمد ہوئے جبکہ گاڑی سے بھاری مقدار میں دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔اسلحے میں 4ایس ایم جیز،4 رائفلز اور 30پستول شامل ہیں۔ پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لے لیا اور ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :