پنجاب میں درخت کاٹنے پر تین دن قید اور پچاس ہزار جرمانے کے قانون کی منظوری

جمعرات 26 نومبر 2015 11:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو ا جس میں لاہور سمیت بڑے شہروں میں شجر کاری اور ہارٹیکلچر کے فروغ کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔درخت کاٹنے پر سزا بڑھانے کا فیصلہ۔وزیر اعلی نے پی ایچ اے ایکٹ2012 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ درخت کاٹنے پر سمری ٹرائل ہو گا ، کم از کم تین دن قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے ہدایت کی ترمیم کے بعد نئے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔شہروں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے سڑکوں کے درمیان ڈیوائیڈرپر بھی درخت لگائے جائیں گے۔ ڈرینوں کے ارد گرد خالی جگہوں پر پودے اوربیلیں لگائی جائیں۔ لاہور کے پارکس کی بحالی کے لئے جامع منصوبہ مرتب کرنے کی ہدایت۔ جلو پارک میں چینی ماڈل کی طرز پر جدید نرسری بنانے کے منصوبے کی منظوری۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں ہارٹیکلچراور شجر کاری کے فروغ کے لئے تیزرفتاری سے اقدامات کئے جائیں

متعلقہ عنوان :