وزیر اعظم نوازشریف دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مالٹاروانہ ہوگئے
جمعرات 26 نومبر 2015 11:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نوازشریف دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مالٹاروانہ ہوگئے ۔ سرکاری حکام کے مطابق دولت مشترکہ کے 24ویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم نواز شریف مالٹا روانہ ہوگئے۔کانفرنس میں پاکستان سمیت ترپن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔27نومبر سے مالٹا میں شروع ہونیوالے دولت مشترکہ کی دو روزہ سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں 2020ء تک رکن ممالک کی باہمی تجارت کو 680سے ایک ہزار ارب ڈالرز تک پہنچانے پر بات چیت ہوگی۔دولت مشترکہ فری ٹریڈ زون کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا جائیگا۔رکن ممالک کیدرمیان ترقی، جمہوریت اور قیام امن کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔(جاری ہے)
سربراہ کانفرنس میں بچوں اور عورتوں کے حقوق سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔دورہ مالٹا کے بعدوزیر اعظم نواز شریف 29 نومبرکوفرانس جائیں گے۔
فرانس میں وزیراعظم ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پرکانفرنس میں شرکت کرینگے اور 2 دسمبر کو وطن واپس آئیں گے۔ واضح رہے کہ 24 ویں دولت مشترکہ کانفرنس 27 اور 28 نومبر کومالٹامیں ہوگی۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کامن ویلتھ اجلاس کے لیے مالٹا روانہ ہوگئے جہاں سربراہی کانفرنس 27 سے 29 نومبر تک ہوگی۔ وزیر اعظم کانفرنس میں دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقات بھی کرینگے۔سربراہی کانفرنس میں انتہا پسندی‘ دہشت گردی کے خاتمے پر بات ہوگی۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ملکہ برطانیہ کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے جبکہ 29 نومبر کو فرانس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں بھی خطاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.