سوات اور گردونواح میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 26 نومبر 2015 11:19

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) سوات اور گردونواح میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4.4ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیمامرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان ریجن تھا، جس کی گہرائی 10کلو میٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں، دکانوں سے باہر نکل آ ئے۔ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :