دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاکی جنگ ہے، پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، پوری قوم کو شہدا کی لازوال قربانیو ں پر فخر ہے، پاک افواج کے افسروں اورجوانوں نے بہادری اورجرات کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں، پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2015 11:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاکی جنگ ہے، پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، پوری قوم کو شہدا کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے، پاک افواج کے افسروں اورجوانوں نے بہادری اورجرات کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں، پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

جمعرات کو وزیراعلیٰ شہبازشریف اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کے درمیان ملاقات میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک افواج کے پیشہ ورانہ امور اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے، پاک افواج کے افسروں اور جوانو ں نے بہادری اور جرات کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاکی جنگ ہے، پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔

متعلقہ عنوان :