ایم کیوایم کے مطالبے پرصوبہ نہیں بن سکتا،متحدہ چاہتی ہے تونائن زیروکوالگ صوبہ بنالے ،خورشیدشاہ

آصف زرداری کی بریت کے بعدسیف الرحمن کے خلاف مقدمہ چلناچاہئے ،شرجیل میمن کی وزارت کووزیراعلیٰ چلارہے ہیں ،شرجیل میمن استعفیٰ دیناچاہتے ہیں،وزیراعظم کی ٹانگیں کھینچ توکوئی نہیں رہا،کانپ رہی ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے مطالبے پرصوبہ نہیں بن سکتا،متحدہ چاہتی ہے تونائن زیروکوالگ صوبہ بنالے ،آصف علی زرداری کی بریت کے بعدسیف الرحمن کے خلاف مقدمہ چلناچاہئے ،شرجیل میمن کی وزارت کووزیراعلیٰ چلارہے ہیں ،شرجیل میمن استعفیٰ دیناچاہتے ہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کوملک کے اندرسے ہی چلایاجارہاہے ،چیئرمین بلاول بھٹوپارٹی کوچلارہے ہیں ،بلدیاتی الیکشن میں بھی وہ ملک کے اندررہے ،بلدیاتی الیکشن سے کسی پارٹی کے گراف کااندازہ نہیں لگایاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ بدین کے بلدیاتی الیکشن میں جذبات کوانتہاتک نہیں لے جاناچاہئے تھا،اس سے مخالف کوفائدہ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں سندھ میں پیپلزپارٹی نے واضح کامیابی حاصل کی جبکہ پنجاب میں آزادامیدواروں اورن لیگ میں برابری کامقابلہ ہوا،ن لیگ کوطاقت کے بل بوتے پرنتائج تسلیم کرنے چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کوبلدیاتی الیکشن میں بلوچستان ،سندھ میں ایک دونشستیں ملی ہیں جبکہ پنجاب میں تیسرے نمبرپرآئی ہے ،وہ قومی جماعت کس طرح ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے مطالبے پرصوبہ نہیں بن سکتا،نئے صوبے کافیصلہ آئین وقانون کے تحت ہی ہوگا،سندھ میں نیاصوبہ بن سکتاہے اورنہ ہی ہم اجازت دیں گے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ شرجیل میمن وزارت کونہیں چلارہے ،وزیراعلیٰ چلارہے ہیں شرجیل میمن واپس نہیں آسکتے اس لئے وہ استعفیٰ بھی دیناچاہتے ہیں ،خورشیدشاہ نے مزیدکہاکہ وزیراعظم کاٹانگیں کھیچنے کااشارہ کس طرف ہے ہمیں نہیں معلوم ،وزیراعظم کودوتہائی اکثریت حاصل ہے ان کی ٹانگیں کھینچ توکوئی نہیں رہا،کانپ رہی ہیں