خورشید شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن نے وطن واپس آنے سے انکار کردیا تھا ، شرجیل میمن واپس نہیں آسکتے ہیں ، اس لئے استعفیٰ دینا چاہتے ہیں ۔ خورشید شاہ نے ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرعزم ہے، آزاد کشمیر میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں، حکومت اسے تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھا رہی ہے۔بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں، موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرعزم ہے، حکومت تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر جاری مشترکہ اعلامیے کا حصہ تھا۔ملاقات میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات نے آزادکشمیرمیں وفاقی حکومت کے ترقیاتی کاموں کو سراہا