سراج الحق کے کورنگی لانڈھی کے دورے نے لسانیت کے بتوں کو پاش پاش کردیا ہے، محمد اسلام رہنماء جماعت اسلامی

بدھ 25 نومبر 2015 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام، نائب امرائے ضلع عبد الجمیل خان، سید مفخر علی، شکیل احمد، محمد اسماعیل خان، سیکریٹری مرزا فرحان بیگ، امرائے زونز سید آصف علی، محمد قاسم خان، جمیل الدین قریشی، محمد نواز خان اور مفتی ضیاء الرحمن فاروقی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے کورنگی لانڈھی کے تاریخی دورے، ریلی، عوام کے فقید المثال استقبال اور ہسپتال چورنگی لانڈھی میں تاریخی جلسہ عام میں عوام کی بھرپور شرکت پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق کے انتہائی کامیاب دورے، ریلی اور جلسہ عام نے ثابت کردیا ہے کہ 5دسمبر کو جماعت اسلامی کی یقینی فتح ہے۔

کورنگی لانڈھی کے عوام نے لسانیت، دہشت گردی، بھتہ خوری اور غنڈہ گردی کی سیاست کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے عوام بیدار ہوچکے ہیں۔ سراج الحق کے دورے نے عوام کو جرأت اور ہمت فراہم کی ہے اور کارکنوں کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5دسمبر تک کارکنان اسی جوش اور ولولے کو برقرار رکھیں۔ ان شاء اﷲ 5دسمبر کا سورج کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گا اور پورے کراچی سے جماعت اسلامی اور اس کے حمایت یافتہ نمائندے بھرپور طریقے سے کامیاب ہوں گے اور کراچی کا میئر بھی ان شاء اﷲ جماعت اسلامی کا ہی منتخب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :