مخدوم امین فہیم کی خالی نشست پر بلاول بھٹو زرداری کو کھڑا کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ،فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائیگا ،سینیٹر شیری رحمان

بدھ 25 نومبر 2015 23:19

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) ہالا مخدوم ہاؤس میں پی پی پارلیامینٹرین کی نائب صدر شیری رحمان کی مخدوم امین فہیم کے انتقال پر ان کے بیٹے گدی نشین سے اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

ہالا مخدوم ہاؤس میں پی پی پارلیامینٹرین کی نائب صدر شیری رحمان نے مخدوم امین فہیم کے انتقال پر مخدوم امین فہیم کے بیٹے اور 19ویں گدی نشین مخدوم جمیل الزماں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے خصوصی دعا کی اس موقعے پر سینیئر صحافی افتخار میمن کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کے مخدوم امین فہیم نے جمہوریت کی بحالی کے لیئے بڑی جدوجہد کرتے ہوئے سب کو متحد کرکے ملک کو مستحکم مضبوط بنانے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ا د ا کیا اور آمریت سے ڈٹ کرمقابلہ کیا انہوں نے مخدوم امین فہیم کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پی پی پارلیمنٹرین کے صدر تاحال مخدوم امین فہیم ہیں مجھے ہرگز پی پی پارلیمنٹرین کا صدر نہیں بنایا گیا یہ غلط افواہیں ہیں انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی خالی نشست پر بھی بلاول بھٹو زرداری کو کھڑا کرنے کا فیصلہ بھی نہیں ہوا ہے یہ تمام فیصلہ مشاورت کے بعد کئے جائیں گے انہوں نے کہا کے سندہ کابینہ میں تبدیلی لانے کے حوالے سے دبئی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، اس موقعے پر اسلم پیرزادہ، چیف خلیفہ نور محمد شاہ،گل دیگر موجو دتھے۔