ترک حکام نے طیارہ گرانے سے قبل کوئی وارننگ جاری نہیں کی ،بغیر بتائے حملہ کردیا ، روس کے تباہ ہونے والے طیارے کے بچ جانے والے پائلٹ کا دعویٰ

بدھ 25 نومبر 2015 23:16

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) ترکی کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے روسی لڑاکا طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے بعدبچ جانے والے پائلٹ نے کہا ہے کہ ترک حکام نے روسی طیارہ گرانے سے قبل کوئی وارننگ جاری نہیں کی ،بغیر بتائے حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ترکی کی جانب سے حملے کا نشانہ بننے والے روسی طیارے میں موجود بچ جانے والے روسی پائلٹ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکام نے روسی طیارہ گرانے سے قبل کوئی وارننگ جاری نہیں کی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی اطلاع دی۔

روسی کیپٹن کانسٹن ٹن موراختن نے کہا کہ طیارے شامی سرحدی حدود میں تھا اور ہم نے کسی قسم کی سرحدی خلاف ورزی نہیں کی۔روسی حکام کے مطابق کپتان کانسٹن ٹن موراختن کو سپیشل فورسز کی جانب سے 12گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ریسکیو کرکے شام میں موجود روس کی ائیر بیس پر لایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :