وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کے مدارس کے مہتممین اور علمائے کرام کا اجتماع (کل) ہو گا

بدھ 25 نومبر 2015 23:16

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ’’ تحفظ و بیداری مدارس دینیہ مہم‘‘ کے سلسلے میں جامعہ صدیقیہ بہالپور میں جنوبی پنجاب کے مدارس کے مہتممین اور علمائے کرام کا اجتماع (کل) ہو گا ، اجتماع سے صدر وفاق المدارس مولانا سلیم اﷲ خان، وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، ناظم پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید، ناظم جنوبی پنجاب مولانا زبیر احمد صدیقی،رکن مجلس عاملہ مولانا ارشاد ،رکن مجلس عاملہ مولانا ظفر احمد قاسم ،مسؤلین مولانا مفتی محمد مظہر شاہ اسعدی،مولانا حبیب الرحمن ،مولانا محمد نواز ،مولانا محمد عمر قریشی ،شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید ،مفتی خالد محمود ،مولانا رشید احمد شاہ جمالی مولانا معین الدین ،مولانا مفتی عطاء الرحمن ،خواجہ عبدالماجد صدیقی ،میاں مسعود احمد دینپوری اور دیگر خطاب کریں گے ،اجتماع کے منتظم اور جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا ہے کہ اجتماع میں جنوبی پنجاب بھر سے سینکڑوں علماء شرکت کریں گے، ہم نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :