عوام کو جلد اور سستے انصاف کی فراہمی میں محتسب کا ادارہ اہم کردار ادا کر رہا ہے ‘ آئین کے تحت ہر شہری کے بنیادی حقوق کا ہر صورت تحفظ ہونا چاہیے‘ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا14ویں ایشیائی محتسب کانفرنس سے خطاب

بدھ 25 نومبر 2015 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان میں وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کو تین دہائیاں گزر چکی ہیں ‘ عوام کو جلد اور سستے انصاف کی فراہمی میں محتسب کا ادارہ اہم کردار ادا کر رہا ہے ‘ آئین کے تحت ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہر صورت ہونا چاہیے۔

وہ منگل کو چودھویں ایشیائی محتسب کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کانفرنس سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ چودھویں ایشیائی محتسب کانفرنس نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔ پاکستان میں وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کو تین دھائیاں گزر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کے اداروں نے بنیادی سطح پر مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ آئین کے تحت ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہر صورت ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کو جلد اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے مختلف تجربات کئے گئے۔ مسائل کو متفقہ فورم پر اٹھانے کیلئے عوام میں آگاہی ضروری ہے

متعلقہ عنوان :