المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا اندرون سند ھ ہسپتالوں کی حالت زارپر تشویش کا اظہار
بدھ 25 نومبر 2015 23:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئر مین حاجی محمد حنیف طیب ،صدرڈاکٹر عبد الرحیم،جنرل سیکریٹری عبد الغنی سلیمان نے اندون سند ھ میں ہسپتالوں کی حالت زارپر تشویش کا اظہارکیا،انہوں نے مشترکہ بیان میں کہاکہ اربوں روپے کے وسائل اور بجٹ کی فراہمی کے باوجو د ہسپتالوں کی کارکردگی ،غیر تسلی بخش ہے،جس کی وجہ سے ہیپاٹائیٹس،ایڈز،جیسے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔
انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے سندھ کے عوام کو جو طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے ،وہ انتہائی ناقص ہے،انہوں نے کہاکہ وزارت صحت اور جملہ افسران ہسپتالوں کوبہتر بنانے کیلئے انتھک محنت نہیں کریں گے تو عوام کو بہتر طبی سہولتیں میسر آنانہ ممکن ہے۔(جاری ہے)
یہ بھی تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کہ ہسپتالوں کا عملہ باقاعدہ وقت پر ڈیوٹی کیلئے حاضر ہوتاہے یا نہیں۔
ہسپتالوں میں ادویات کی خوردبردکئے جانے کی شکایت بھی سننے میں آتی ہے اور بعض ہسپتالوں میں قیمتی طبی آلات استعمال نہ ہونے کی وجہ سے زنگ آلود ہورہی ہے ،جن کا کوئی پرُسانے حال نہیں ۔انہوں نے گورنر وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت کے اربوں روپے کے فنڈ کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے ہسپتالوں کی کارکردگی پر سرکاری اور عوامی سطح پر نظر رکھی جائے اور عوام کی شکایت کا بروقت ازالہ کرکے اس افسوسناک صورتحال کا تدارک کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.