میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے متعدد ڈیلی ویجز ملازمین 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

گھروں کے بجلی‘ گیس کے میٹر ‘سکولوں سے بچوں کے نام تک کٹ گئے ‘فاقہ کشی پر مجبور ملازمین نے کام کرنا بند کردیا

بدھ 25 نومبر 2015 23:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے متعدد ڈیلی ویجز ملازمین گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر اپنے گھروں کے بجلی‘ گیس کے میٹر کٹوانے کیساتھ ساتھ سکولوں سے اپنے بچوں کے نام بھی کٹوا چکے ہیں فاقہ کشی سے مجبور متعدد ڈیلی ویجز ملازمین نے کام کرنا بند کردیا میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے منتخب نمائندوں کی آمد سے قبل ہی منظور نظر ٹھیکیداروں کو بلوں کی ادائیگی کرنا شروع کردی جس کی وجہ سے ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں صفائی کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے کئی وارڈز میں مستقل ملازمین ریٹائرڈ ہوگئے جہاں پر ڈیلی ویجز کام کررہے ہیں ان میں سے متعدد نے کام پر آنا بند کردیا جس سے شہر بھر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہے سینٹری سپر وائزر بھی عملہ کی کمی کے باعث پریشان ہے نو منتخب چیئرمین‘ وائس چیئرمین کو بھی کامیاب ہوتے ہی صفائی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بعض چیئرمینز کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ تو بلدیہ سرگودھا نے ایسا عمل کیا ہے کہ سر منڈاتے ہی اولے پڑے شہر میں زیادہ مسائل سیوریج اور صفائی کے ہیں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر عملہ صفائی پہلے ہی کم ہے رہی سہی کسر ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے نے پوری کردی اس ضمن میں بلدیہ حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے انتظامات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :