Live Updates

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ جمہوریت کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا تی رہی ہیں ‘لوٹ مار کی سیاست میں دو نوں جماعتیں برا بر کی ملوث ہیں ‘پیپلز پارٹی (ن) لیگ نے ملک وقوم کو غیر ملکی آقاؤں کی غلا می کا آسیر بنا نے کا ذمہ اپنے سر لے کھا ہے

این اے 84 سے تحریک انصاف کے رہنما باغی ملک محمد شہباز کا بیان

بدھ 25 نومبر 2015 23:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) این اے 84 سے تحریک انصاف کے رہنما باغی ملک محمد شہباز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ جمہوریت کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا تی رہی ہیں لوٹ مار کی سیاست میں دو نوں جماعتیں برا بر کی ملوث ہیں پیپلز پارٹی (ن) لیگ نے ملک وقوم کو غیر ملکی آقاؤں کی غلا می کا آسیر بنا نے کا ذمہ اپنے سر لے کھا ہے آئندہ الیکشن میں عوام اپنے ضمیر کا فیصلہ کرپٹ سیاست دانوں سیاسی جماعتوں کے خلاف دینگے تحریک انصاف کے بڑھتے ہو ے قدم اب کسی صورت رک نہیں سکتے بے رحما نہ احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے پا کستان کو امریکی مفادات کا گھر بنا نے والوں کو اب گھر جانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکو مت عوام کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ملک میں امن کی بگڑ تی ہو ئی صورتحال نے عوام کو شدید ذہنی کوفت میں مبتلا کر رکھا ہے تحریک انصاف اقتدار میں آ کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کر دے گی اور تمام ملکی سیاسی جماعتوں سے ملکر دہشت گردی کے خا تمے کے لیے ٹھوس پلا ننگ کی جا ئیگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :