Live Updates

حکمرانوں کے تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں اور ریاستی مشینری کے استعمال کے باوجود تحر یک انصاف نے انتخابی میدان میں حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘بلدیاتی انتخابات کے آخری مر حلے میں بھی تحر یک انصاف حکمرانوں کو ٹف ٹائم دیگی

سابق سینئر نائب صدر پنجاب وٹکٹ ہولڈر پی پی 63پاکستان تحریک انصاف رانا نعیم عظیم کا بیان

بدھ 25 نومبر 2015 23:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) سابق سینئر نائب صدر پنجاب وٹکٹ ہولڈر پی پی 63پاکستان تحریک انصاف رانا نعیم عظیم نے کہا کہ حکمرانوں کے تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں اور ریاستی مشینری کے استعمال کے باوجود تحر یک انصاف نے انتخابی میدان میں حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے آخری مر حلے میں بھی تحر یک انصاف حکمرانوں کو ٹف ٹائم دیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈ نگ اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے جہاں ملک کو معاشی طور پر نقصان ہو گا وہاں عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا بھی سامنا کر نا پڑ یگا جو نااہل حکمرانوں کی ناقص اور عوام دشمن پا لیسوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہتحر یک انصاف پیرا میڈ یکل سٹاف سمیت اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کر نیوالوں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے ‘جب تک حکمران ووٹوں اور انتخابی نتائج میں فراڈ کرتے رہیں گے تحر یک انصاف بھی حق کیلئے لڑتی رہیگی اس لیے حکمرانوں کو تحر یک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے اپنی حر کتوں کو ٹھیک کر نا ہوگا ‘بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مر حلے کی بھی بھر پور انتخابی مہم چلائی جائیگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات