وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا جمہوریہ کوریا کے سفارتخانے کا دورہ

بدھ 25 نومبر 2015 23:01

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بدھ کو اسلام آباد میں جمہوریہ کوریا کے سفارتخانے گئے اور کوریا کے سابق صدرآنجہانی کم یونگ سام کی یاد میں تعزیتی تاثرات درج کئے۔

(جاری ہے)

کوریا کے سابق صدر 22نومبر کو سیئول میں انتقال کر گئے تھے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے آنجہانیصدرکی جمہوریت ، انسانی حقوق اورپاک کوریا دوستانہ تعلقات میں اہم کردار اور انکی خدمات کو یاد کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔طارق فاطمی نے تعزیتی کتاب میں حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے رنج و غم اور کورین عوام کیساتھ ہمدردی کے تاثرات درج کئے۔