یکساں نظام تعلیم اور قومی زبان اردو کا مکمل نفاذ ہی نوجوانوں کو نیا اعتماد دے گا، لیاقت بلوچ

بدھ 25 نومبر 2015 22:59

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم کا میدان طلبہ اور اساتذہ کے مثالی تعلقات سے ہی ترقی کرے گا، یکساں نظام تعلیم اور قومی زبان اردو کا مکمل نفاذ ہی نوجوانوں کو نیا اعتماد دے گا اور مایوسیوں کے بادل چھٹ جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے تحفظ نظریہ پاکستان رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کے نوجوان طلبہ پاکستان سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں، نوجوان نسل پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین آج بھی دو قومی نظریہ، پاکستان بنگلہ دیش مضبوط تعلقات اور بھارتی غلامی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور پھانسی کے پھندوں پر جھول رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :