یونائیٹڈ بزنس گروپ نے میاں عزیز الرحمان چن کو ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور پنجاب کے ریجنل چئیرمین کے عہدے کیلئے نامزد کردیا

بدھ 25 نومبر 2015 22:59

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی) نے لاہور کی مشہور کاروباری شخصیت میاں عزیز الرحمان چن کو ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور پنجاب کے ریجنل چئیرمین کے عہدے کیلئے نامزد کردیا ہے۔اس بات کا فیصلہ یو بی جی کے چئیرمین افتخارعلی ملک اورسرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی قیادت میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار عبد الرؤف عالم سمیت سرگودھا، گجرات، گجرانوالہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، راولپنڈی، چکوال، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان کے چیمبروں کے صدور اور دیگر عہدیداروں اور مختلف تجارتی تنظیموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سٹیل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم منیر ، افتخارعلی ملک،حمید اختر چڈھا، ملک سہیل اور دیگر نے کہا کہ یو بی جی کو کاروباری برادری میں سے نوے فیصد افراد کی حمایت حاصل ہے۔

ایف پی سی سی آئی میں طویل عرصہ بعد میرٹ اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی گئی ہے اور الیکشن جیتنے کے بعد بھی اس پر عمل کیا جائے گا جبکہ چھوٹے چیمبروں کے مسائل حل کئے جائینگے۔ ہم ڈکٹیٹر شپ پر نہیں بلکہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت کو یکطرفہ فیصلوں کے بجائے ٹیم ورک پر آمادہ کرینگے۔ اس موقع پر اوکاڑہ چیمبر کے ای سی ممبر محمد ندیم ظفر نے کہا کہ وہ یو بی جی کی حمایت کر رہے ہیں اور ان سے منسوب بزنس مین پینل کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں۔

متعلقہ عنوان :