فیصل آباد، گھریلو جھگڑے پرفائرنگ کر کے بہن کو قتل کردیا

بدھ 25 نومبر 2015 22:56

فیصل آباد۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) پولیس تھانہ بلوچنی فیصل آباد کے علاقہ چک نمبر 151ر ب میں بھائی نے گھریلو جھگڑے کے باعث فائرنگ کر کے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایاکہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ چک نمبر 151ر ب کے رہائشی محمد شریف کے بیٹے معظم کا اپنی بہن سنبل کے ساتھ کسی بات پر معمولی جھگڑا ہو گیا جس پر مشتعل ہو کر اس نے فائرنگ کر دی جس کے باعث سنبل شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسی جبکہ قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔دریں اثناء پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی اور ملزم معظم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :