انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی خصوصی عدالت نے ناولٹی پل کیس میں 66 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

ملزمان میں نومنتخب یونین کونسل چیئر مین ، وائس چیئر مین اورجنرل کونسلر ز بھی شامل

بدھ 25 نومبر 2015 22:56

فیصل آباد۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی خصوصی عدالت نے ناولٹی پل کیس میں 66 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جن میں نومنتخب یونین کونسل چیئر مین ، وائس چیئر مین اورجنرل کونسلر ز بھی شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے 11ماہ قبل تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران فیصل آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران 8دسمبر کو پی ٹی آئی کے ایک کارکن حق نوازکی ناولٹی پل کے قریب فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہو نے کے مقدمہ کی سماعت کے دوران 66ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے جن میں ایک اہم سیاسی شخصیت کے دست راست چوہدری پرویز جٹ اور ان کے 6گن مینوں سمیت نومنتخب چیئر مین یونین کونسل ملک سلطان اعوان ، نومنتخب چیئر مین مرزا عبدالمالک ،نو منتخب چیئر مین ارشد صدیقی ، نومنتخب وائس چیئر مین عتیق انصاری ، چیئر مین کے ناکام امیدوار اشفاق گوپ، ناکام امیدوار وائس چیئر مین حاجی مبارک سمیت 18نو منتخب جنرل کونسلر ز بھی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ کے مدعی مقتول حق نواز کے بھائی عطا محمد خان کی جانب سے تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد عطا ء محمد خاں نے فیصلے پر ا طمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینا حق سچ کا بول بالا ہو گااوران کے بھائی کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔

متعلقہ عنوان :