موبائل فونز سیلرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن فیصل آ بادکے وفد کی گورنرپنجاب سے ملاقات

بدھ 25 نومبر 2015 22:52

فیصل آباد۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے بدھ کو موبائل فونز سیلرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کچہری بازار فیصل آ بادکے وفد نے صدر ایسوسی ایشن چوہدری خالد جٹ کی سربراہی میں سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں ملاقات کی ۔جس میں گورنر کو موبائل فونز کے کاروبار سے منسلک افراد کی مشکلات اور شکایات کے بار ے میں آگاہ کیا گیا ۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے وفد یقین دلایا کہ حکومت موبائل کے کاروبار سے منسلک افراد کے مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی ۔ موبائل فونز کے شعبہ سے منسلک تاجروں کو ہر ممکن ریلیف مل سکے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ سب وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

محمد رفیق رجوانہ نے کہاکہ حکومت تعلیم،صحت و دیگر شعبوں میں نیک نیتی سے عوام کی خدمت کررہی ہے تاکہ عوام نے اس پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس میں سر خرو ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ مخلص کارکن کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں جن کے بغیر نہ تو جماعتیں منظم و مستحکم ہوتی ہیں اور نہ ہی جمہوری ادارے مضبوط بنتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے نتیجہ میں معرض وجود میں آنیوالی لوکل گورنمنٹ کی مقامی حکومتیں عوامی مسائل کے حل اور انہیں ضروری سہولیات بہم پہنچانے میں معاون ثابت ہوں گی

متعلقہ عنوان :