وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف (کل)نظام صلواة کے تجدید شدہ کیلنڈر کا افتتاح کریں گے

بدھ 25 نومبر 2015 22:52

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف (کل) جمعرات کو نظام صلواة کے تجدید شدہ کیلنڈر کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تقریب مقامی ہوٹل میں ہوگی جس میں نظام صلواة کمیٹی کے ممبران نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے آئمہ کرام، تعلیمی اداروں، ٹریڈ یونینز کے نمائندے اور مساجد کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔ نظام صلواة کا تجدید شدہ کیلنڈر مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے تاکہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔