وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور یونیورسل سروسز فنڈ بیت المال کے تعاون سے ملک بھر میں یتیم اور نادار بچیوں کو جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کی فراہمی کے منصوبہ کا آغاز جمعہ سے ہوگا

بدھ 25 نومبر 2015 22:49

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور یونیورسل سروسز فنڈ بیت المال کے تعاون سے پاکستان بھر میں یتیم اور نادار بچیوں کو جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کی فراہمی کے منصوبہ کا آغازجمعہ سے ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے بتایا کہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی ہدایات پر یونیورسل سروسز فنڈ اور وزارت نے بیت المال کے اشتراک سے ایک خصوصی منصوبہ شروع کیا ہے جس کے ذریعے ملک بھر میں یتیم اور نادار بچیوں کو کمپیوٹرز فراہم کئے جائیں گے۔

ان بچیوں کو آئی ٹی کے کورسز کروائے جائیں گے تاکہ وہ گھروں میں بیٹھ کر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے باعزت روزگار کا ذریعہ اختیار کر سکیں۔ وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ منصوبہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کا آغاز باقاعدہ ایک تقریب میں (جمعہ کو) ہوگا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :