ضمانت منسوخ ہونے پرملزم احاطہ عدالت سے فرار

بدھ 25 نومبر 2015 22:49

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء)لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پرفراڈ کاملزم احاطہ عدالت سے فرارہوگیا۔عدالت کے روبروملزم فضل کریم کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ اس کے موکل کے خلاف تھانہ صدرفیصل آباد میں فراڈکا جھوٹامقدمہ درج کیاگیاہے ۔پولیس نے کسی بھی ثبوت کے بغیرملزم کوحراست میں لے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

لہذا عدالت اس کی ضمانت منظور کرے۔مدعی مقدمہ کے وکیل نے بتایاکہ فضل کریم نے مدعی سے فراڈکرکے اس سے لاکھوں روپے کی رقم سے محروم کیاہے اب رقم واپس کرنے سے انکاری ہے جس کی وجہ سے عدالت ملزم کی ضمانت کا حکم جاری نہ کرے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مستردکردی جس پر ملزم پولیس کوچکمہ دے کراحاطہ عدالت سے فرارہوگیا۔