جہیز فنڈ کمیٹی کا اجلاس، بیگم ذکیہ شاہنواز نے مستحق خواتین میں چیک تقسیم کئے

بدھ 25 نومبر 2015 22:46

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء)وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف نے 8 لاکھ کی گرانٹ جہیز فنڈکیلئے مختص کررکھی ہے جو ہر ماہ مستحق خواتین میں20ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز جہیز فنڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر انہوں نے 65مستحق خواتین میں20ہزار روپے فی کس جہیز فنڈ کے چیک بھی تقسیم کئے،بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ جہیز فنڈ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جاتاہے جس میں جہیز فنڈ کیلئے درخواستیں وصول اور کمیٹی کے اراکین میں جہیز فنڈ فارم تقسیم کئے جاتے ہیں ،کمیٹی کے اراکین تحقیق کے بعد صرف مستحق اور نادار خواتین میں ماہانہ بنیاد پر امدادی چیک تقسیم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی بچیوں کی شادی کیلئے ضروری اشیاء خرید سکیں۔