شہباز شریف مالی مادا پیکیج کا فارم بلیک میں فروخت ہونے لگا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 25 نومبر 2015 22:33

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔25 نومبر۔2015ء) وزیر اعلی میاں شہباز شریف ’’مالی امداد‘‘ کے فارمز دھڑا دھڑ فروخت جاری ہے جبکہ ان کے حصول کیلئے لائنیں لگ گئی ہیں۔ کئی ہفتوں سے کھڈیاں خاص اور گردونواح میں میاں شہبازشریف کی تصویر اور دستخطوں والے فارمز کی فروخت عروج پر ہے۔ شہباز شریف مالی امداد فارم کے بالائی حصے میں میاں شہباز شریف کی تصویر لگی ہے جبکہ ایک جانب’’تصدیق کنندہ‘‘ کے سائن ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فارم فوٹو کاپی والے پانچ روپے اور کئی لوگ سو روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ پوسٹ آفس ذرائع کے مطابق چند دنوں میں سینکڑوں مرد و خواتین رجسٹریاں کروا چکے ہیں اور دن بدن تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ ایک جانب محکمہ پوسٹ کو چند دنوں میں اس مد میں قریباََ دو لاکھ آمدن ہو چکی ہے تو دوسری طرف عملہ آٹھ بجے تک مصروف رہتا ہے۔ علاقہ بھر کی سنجیدہ شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام الناس کو ان ’’فارمز‘‘ کے بارے میں درست حالات سے آگاہ کیا جائے تا کہ غریب عوام مزید لٹنے سے بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :