فراڈ کے مقدمے میں ملوث ملزم ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار

بدھ 25 نومبر 2015 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء ) فراڈ کے مقدمے میں ملوث ملزم ضمانت خارج ہونے پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔لاہور ہائی کورٹ نے ملزم فضل کریم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف تھانہ صدر فیصل آباد میں شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے کے خلاف مقدمہ درج تھا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم تفتیش میں گناہگار پایا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت خارج کر دی۔جبکہ ملزم پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں با آسانی احاطہ عدالت سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔