دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں داخل ہوچکی ،فوج کا کام ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے، جب بھی قوم پر کوئی مشکل وقت آیا ، پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور ساتھ دیا ہے،

پاک فوج مالا کنڈ ڈویژن کے جی او سی نادر خان کا بونیر میں خطاب

بدھ 25 نومبر 2015 22:18

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) پاک فوج مالا کنڈ ڈویژن کے جی او سی نادر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو میلے آنکھ سے دیکھنے والے ہزار بار سوچیں گے جو کچھ اﷲ نے اس ملک کو دیا ہے وہ کسی اور مسلم ملک کے پاس نہیں۔ فوج کا کام ملکی سرحدوں کی حفاظت ہے لیکن جب بھی قوم پر کوئی مشکل وقت آئی ، پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور ساتھ دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاک آرمی ملاکنڈ ڈویژن کے جی او سی نادر خان نے بونیر دورہ کے موقع پر فاتح محمد شہید میموریل ڈگرہال میں عوام کے منتخب ضلع ،تحصیل اور وی سی ناظمین، کونسلران اورعلاقہ مشران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ ہو سیلاب ہو یا دہشت گردی پاک فوج کے جوانوں نے مصیبت کی ہر گھڑی میں قوم کا ساتھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے ۔

ملک کے خلاف کاروائی کرنے والوں کیلئے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔ امن اور خوشحالی کیلئے پاک فوج اور عوام کا ساتھ چلنا لازم و ملزوم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کمانڈر مظہر ، کرنل سیف اﷲ چیمہ، ڈی سی بونیر خائستہ رحمان، ڈی پی او خالد ہمدانی، ضلع ناظم ڈاکٹر عبیداﷲ، ضلع نائب ناظم یوسف علی خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر منتخب عوامی نمائندوں اور علاقہ مشران نے علاقائی مسائل بھی بیان کئے۔ جس میں ضلع بونیر کیلئے سوئی گیس کی فراہمی اور ایک کیڈٹ کالج کے قیام کا مشترکہ مطالبہ بھی پیش کیا گیا۔جس میں وی ڈی سی ممبر امیر زمان خان، وی ڈی سی ممبر ایڈوکیٹ معتبر خان،پی ٹی آئی کے بحراد خان، اے این پی کے میاں سید لائق شامل تھے۔ جس کی پور ی حل کیلئے جی او سی نادر خان نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :