آصف زرداری بریت سے ثابت ہوگیا کہ ریفرنسز کے ذریعے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جارہاہے، عوام کے لئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہمایون خان کا بیان

بدھ 25 نومبر 2015 22:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری بریت سے ثابت ہوگیا کہ ریفرنسز کے زریعے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جارہاہے ایس جی ایس کو ٹیکنا کیس میں متعلقہ عدالت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بری قرار دینے سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ مخالفین نے ہمیشہ جھوٹے مقدمات اور ریفرنسز کے زریعے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا ہے آصف علی زرداری کے بری ہونے سے پیپلز پارٹی کے قائدین کی پوزیشن واضح ہوگئی ہے سیاسی مخالفین نے کروڑوں روپے خرچ کر کے جھوٹے مقدامات کے زریعے انتقامی کاروئیوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں لیکن جیت حق و انصاف کی ہوتی ہے ،بدھ کو ایک بیان میں اْنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین کو جیلوں ،عدالتوں ٹارچرسیلوں میں دھکیلا گیا ہمارے قائدین شہید کردیئے گئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ ملک کی مضبوط معیشت کی بہتری کے بنیاد رکھے تاکہ ملک تعمیر و ترقی کے راہ پر گامزن ہوسکے پیپلز پارٹی کے جیالوں کا سر آج فخر سے بلند ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں پاکستان کے عوام کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے عوام کے لئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی عوامی مسائل حل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی نے اپنی دور حکومت میں عوام کے فلاح و بہبود کے لئے جو کام کئے اْسکی مثال نہیں ملتی